بیدر۔13؍نومبر۔(اعتمادنیوز)۔
سالانہعرس شریف درگاہ حضرت مدن شاہ ولی ؒ ہلی کھیڑ(بزرگ) کا نہایت ہی
عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔حسبِ روایتِ قدیم 8؍نومبر بعد ادائیگی
نمازِ عشاء جناب محمد عبدالغنی شاہ قادری چشتی افتخاری نامزد سجادہ نشین نے
صندل کے خصوصی رسومات انجام دئیے ۔ گُلہائے عقیدت‘ سکلام و نیاز ‘فاتحہ
تقسیم و تبرکات عمل میں آئے۔9؍نومبر بعد نمازِمغرب جلسہ جشنِ چراغاں فاتحہ
تقسیمِ تبرکات خصوصی عمل میں آئے۔ اسی شب رات دیر گئے جامعہ
نظامیہ کے
ممتاز عالمِ دین مولانا حبیب احمد الحسنی نظامی بنگلور ‘کامل جامعہ نظامیہ
ناظم دعوت والا رشاد منہاج القُرآن انڈیا نے درگاہ حضرت ممدوحؒ پر بصد
عقیدت و احترام حاضری دیتے ہوئے چادرِِ گُل کا نذرانہ پیش کیا اورفاتحہ و
حاصرین کیلئے دعافرمائی ۔نامزد سجادہ نشین اور جناب سید اسد صدر تنظیم
کمیٹی جامع مسجد ہلی کھیڑ(بی) کی نگرانی میں محمد حسام الدین محصلدار‘محمد
عبدالرزاق و دیگر نوجوانان نے مولانا محترم کا درگاہ شریف آمد پر شاندار
استقبال کیا ۔***